آگ کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس میں بچاؤ کام میں مصروف بڑی تعداد میں محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں ایک اہلکارامیت بلیان کی موت ہو گئی۔ پولس نے اس معاملےکی جانچ کو کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے دوران ہی دھماکہ ہوجانے سے عمارت کا بڑا حصہ نیچے آ گیا۔
قومی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر آگ لگنے کی یہ تیسری واردات ہے۔ اس سے پہلے اناج منڈی میں زبردست آگ لگ گئی تھی جس میں 44 لوگوں کی اور کراری میں ایک کپڑا گودام میں آگ لگنےکی وجہ سے نو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔