ملک میں بڑھتے كورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی حکومت نے مسلسل ایک کے بعد ایک قدم اٹھا رہی ہے، اور اسی کڑی میں حکومت نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کو 29 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ کاروائی فوری طور پر کرتے ہوئے تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے، درحقیقت جس طریقے سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آرہے ہیں اس سے وائرس کے مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔
خاص طور پر یہ دیکھا جا رہا کہ جو بیرون ملک سے سفر کر کے بھارت آرہے ہیں ،ان میں یہ وائرس زیادہ پایا جا رہا ہے جس کے وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ دہلی اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سے ملی معلومات کے مطابق 22 مارچ سے 29 مارچ تک سبھی پروازوں کو ملتوی کر دی گئ ہے ۔