ETV Bharat / state

بین الاقوامی پروازوں کی جولائی سے بحالی کا امکان - الاقوامی ہوائی سفر

امریکہ، فرانس اور دوسرے ممالک کی جانب سے وندے بھارت مشن کے تحت ایئرانڈیا خدمات پر اعتراض کرتے ہوئے ان کے کیرئیر کو مسافرین کی آمد و رفت میں حصہ لینے کی اجازت طلب کی ہے۔

International flights likely to resume by July: Sources
بین الاقوامی پروازوں کی جولائی سے دوبارہ بحالی کا امکان
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 4:27 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق ان لاک 2.0 کے تحت حکومت کچھ مخصوص روٹس کےلیے بین الاقوامی ہوائی سفر کی اجازت دے سکتی ہے۔

قبل ازیں وزارت شہری ہوابازی بتایا تھا کہ امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ باہمی فضائی خدمات شروع کرنے کے سلسلہ میں بات چیت جاری ہے۔ ان ممالک کے درمیان فلائٹس شروع کرنے کےلیے متعلقہ ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے، جس طرح وندے بھارت مشن کے تحت ایر انڈیا کے طیارے چلائے جارہے ہیں، انہیں بنیاد پر ان ممالک کے درمیان فضائی خدمات بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطاق ان لاک 2.0 کے رہنمایانہ خطوط کو نظر میں رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے 30 جون تک مختلف روٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے احکامات جاری ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی۔نیویارک، ممبئی۔نیویارک، دبئی۔دہلی بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کا جولائی میں دوبارہ آغاز ہوسکتا ہے اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی کچھ ایئرلائنز کو بھی آمد و رفت کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، فرانس، جرمنی، اٹلی، جمیکا اور دیگر ممالک نے بین الاقوامی پروازوں کےلیے اپنے فضائی حدود کھول دیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.