نئی دہلی: فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) کی جانب سے ملک کی ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا اہتمام آج کیا گیا۔ اس تقریب کا موضوع تھا " ایک پائیدار اور پرامن مستقبل"۔ اس موقع پر نامور فزیکل ایجوکیشن اور کھیلوں کے پیشہ ور افراد نے کھیلوں کے ذریعے امن اور ترقی کے حوالے سے اپنی قیمتی معلومات شیئر کیں International Sports Day celebrations in Delhi۔
تقریب میں شامل مہمان خصوصی نے بتایا کہ زمانہ قدیم سے ہی کھیلوں نے معاشرے کی تشکیل میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ عالمی تاریخ میں ایسے واقعات رونما ہوئے جب کھیلوں کی وجہ سے قوموں کے درمیان بڑے بڑے تنازعات اور جنگیں ختم ہو گئیں۔ معاشرے کے اخلاق اور اقدار کی تشکیل میں کھیلوں کی افادیت جدید دور میں بھی متعلقہ ہے۔
مزید پڑھیں:
ویبینار میں معزز مقررین نے کھیل کی سرحدوں، ثقافتوں اور مذاہب کے لوگوں کو متحد کرنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا اور بتایا کہ یہ امن، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر کیسے کام کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیل کے ذریعے نوجوانوں میں یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے جذبے کو بھی فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا International Sports Day celebrations in Delhi ہے۔ اس تقریب میں ڈاکٹر جی کشور، پرنسپل، SAI-LNCPE، ترواننت پورم اور ڈاکٹر گلشن کھنہ پرو وائس چانسلر، مانو رچنا وشو ودیالیہ موجود تھے۔