ETV Bharat / state

شہری ہوابازی کا عالمی دن

شہری ہوابازی عالمی دن کی بنیاد سنہ 1994 میں اس وقت ڈالی گئی جب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔ اس کے بعد سے اس دن کو خصوصیت کے ساتھ ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کی سرگرمیاں سنہ 1996 میں اس وقت شروع کر دی گئیں جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کینیڈا کے تعاون سے 7 دسمبر کی تاریخ کو اس کی یادگار کے طور پر تسلیم و منظور کیا۔

شہری ہوابازی
international-civil-aviation-day
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:15 PM IST

شہری ہوابازی عالمی دن کی بنیاد سنہ 1994 میں اس وقت ڈالی گئی جب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔ اس کے بعد سے اس دن کو خصوصیت کے ساتھ ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کی سرگرمیاں سنہ 1996 میں اس وقت شروع کر دی گئیں جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کینیڈا کے تعاون سے 7 دسمبر کی تاریخ کو اس کی یادگار کے طور پر تسلیم و منظور کیا۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کے عالمی دن کو اہتمام سے منایا جاتا ہے جس کا خاص مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کے لئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

سنہ 1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے جب اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا تو مختلف ممالک نے بھی اس پر پابندی سے عمل آوری کی۔ اس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

سول ایوی ایشن کے عالمی دن کا مقصد ریاستوں کی معاشرتی اور معاشی ترقی کے لئے بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی اہمیت کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی پیدا کرنا اور تقویت پہنچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی ہوائی سفر کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے۔

شہری ہوابازی کا ایک اور خاص مقصد عالمی سطح پر تیز رفتار راہداری کو تعاون کرنے اور ریاستوں کی مدد کرنے میں آئی سی اے او کے کردار کی مدد کرنا ہے۔ ساتھ ہی دنیا کی مختلف قوموں اور لوگوں کے مابین دوستی اور افہام و تفہیم کی ترویج کرنا اس کے منصوبہ میں خصوصی طور پر شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.