دہلی پبلک اسکول میں انٹر ڈی پی ایس باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ڈی پی ایس اسکول زون 2 کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔
پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر چیتن کمار نے بتایا کہ پہلی بار، انٹر ڈی پی ایس باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ 14 سال سے کم عمرکی لڑکیوں کے لئے منعقد کیا گیا اور دہلی پبلک اسکول نے کامیابی کے ساتھ میزبانی کی۔
اس ٹورنامنٹ کی پہلی تین ٹیمیں دسمبر میں ڈی پی ایس وسنت کنج میں ہونے والے نیشنل چمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔
پروگرام کا افتتاح پبلک اسکول دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی آر سینی نے کیا۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل امیتا مشرا موجود رہیں۔ مہمان خصوصی بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی جوگندر سنگھ سرن نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے بچوں میں کھیلوں میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ایک بچہ کھیلوں میں اپنا کیریئر بنا سکتا ہے۔ باسکٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی خود کو فٹ رہ سکتے ہیں۔ مقابلے میں ڈی پی ایس سونی پت نے، ڈی پی ایس آر کے پورم کو ہرایا۔وہیں ، ڈی پی ایس نوئیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔