ETV Bharat / state

یو جی سی کی کورونا اور ہسپانوی فلو پر تحقیق کی ہدایات - کورونا وائرس پر تحقیق

یو جی سی نے کووڈ 19 اور سنہ 1918 میں آئی ہسپانوی فلو پر تحقیق کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہے۔

یو جی سی کی کورونا اور ہسپانوی فلو پر تحقیق کے لیے ہدایات جاری

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 10:49 AM IST

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے تمام یونیورسٹیوں کو کورونا وائرس اور سنہ 1918 میں آئی ایچ 1 این 1 یعنی ہسپانوی فلو پر تحقیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یو جی سی نے ہدایت کی ہے کہ 'یونیورسٹی اور اس سے وابستہ ہر کالج کو کورونا وائرس پر تحقیق کرنے کے لیے گاؤں جانا چاہئے تاکہ معلوم کیا جائے کہ کووڈ 19 کے بارے میں گاؤں کے لوگوں میں کتنی بیداری ہے۔

یو جی سی نے کورونا اور ہسپانوی فلو پر تحقیق کے لیے ہدایات جاری کیں

ساتھ ہی اس بارے میں بھی تحقیق کریں کہ بھارت نے سنہ 1918 میں آئے ایچ1 این1 یعنی ہسپانوی فلو پر کیسے قابو پایا تھا۔ اس کے بارے میں تمام تعلیمی اداروں کو 30 جون تک اساتذہ کی تحقیقی ٹیم تیار کرنی ہوگی اور یو جی سی کو جانکاری دینی ہوگی۔ یو جی سی نے کووڈ ۔19 پر تحقیق کے لیے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اپنے آس پاس کے گاؤں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یو جی سی کا کہنا ہے کہ 'کورونا انفیکشن کے اس وقت میں گاؤں میں خطرہ اتنا نہیں ہے جتنا شہروں میں ہے۔ بہر حال اس کی کیا وجہ ہے کہ گاؤں اپنا دفاع خود کر سکا ہے؟ اسی کے لیے یونیورسٹی تحقیق کرے گی اور اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔ وہیں رپورٹ تیار کرنے کے لیے یو جی سی نے کچھ اہم نکات کا تذکرہ کیا ہے، جس کے تحت پہلے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ کووڈ 19 وبا کے بارے میں گاؤں میں کتنی آگاہی ہے۔

نیز اس وبا کی وجہ سے دیہاتیوں کو کس طرح کے چیلینج کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اس کا سامنا کیسے کیا۔ اس کے علاوہ گاؤن والوں نے کیا حکمت عملی بنائی اور کیا اقدامات اپنائے جس سے انفیکشن کو گاؤں سے دور رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.