ETV Bharat / state

ٹیکنالوجی میں جدت ضروری: وزیردفاع - ڈیف کنیکٹ 2019

مرکزی وزیر دفاع نے دوعویٰ کیا کہ دفاعی شعبہ میں میں خود کفیل ہونے کے لیے ٹیکنالوجی میں جدت ضروری ہے۔

ٹیکنالوجی میں جدت ضروری
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 8:16 PM IST

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں خودکفیل بننے اور دیسی ہدف حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی میں جدت اور نئی سوچ کی ضرورت ہے۔

عاج ناتھ سنگھ نے دفاع کے شعبہ میں اعلیٰ معیار اور جدت میں اب تک حاصل کامیابیوں کے بارے میں منعقد 'ڈیف کنیکٹ 2019' کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں سرخیل ممالک میں شامل ہے۔

مرکزی وزیر دفاع نے دوعویٰ کیا کہ دفاعی شعبہ میں  میں خود کفیل ہونے کے لیے ٹیکنالوجی میں جدت ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ اب ایک بڑی طاقت کے طور پر یہ بھی اتناہی ضروری ہے کہ ہم دفاعی مینوفیکچرنگ، تحقیق اور ترقی میں بھی مضبوطی حاصل کریں۔

انہوں نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ آنے والے وقت میں بھارت درآمد کے بجائے دفاعی ٹیکنالوجی کے موجد اور برآمدات کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا 'وزیر اعظم نریندر مودی نے سنہ 2024 تک 50 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف رکھا ہے، لیکن ملک میں موجود ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں مکمل یقین ہے کہ ہم اگلے 10-15 برسوں میں 100 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ دفاع کا شعبہ اس میں اہم کردار ادا کرے گا، ملک کی ترقی کے لیے سائنس اور پاور کے میل کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ان دونوں کے سنگم کا مناسب پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ میل حکومت کے طاقتور بھارت بنانے کی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔ ملک کے مضبوط بننے سے لوگوں کے مفادات تو محفوظ رہیں گے ہی، کسی کی جرات کا کرارا جواب بھی دیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی دماغ سب سے زیادہ طاقتور اور تخلیقی لیبارٹری ہے جو ہر روز لاکھوں خیالات پرکھتا ہے، اور جب خیالات کو آزادی اور تخیل کے پنکھ لگائے جاتے ہیں تو نئے حل سامنے آتے ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.