ETV Bharat / state

دہلی فسادات: جمعیت نے 100 سے زائد مسلم نوجوانوں کی رہائی میں مدد کی

شمال مشرقی دہلی فسادات معاملے میں اب تک 300 سے زائد افراد جمعیت علماء ہند سے قانونی مدد کے لیے رجوع کر چکے ہیں، جس میں سے تقریبا 120 افراد کو اب تک رہائی مل چکی ہے۔

دہلی فسادات: جمعیت نے 100 سے زائد مسلم نوجوانوں کی رہائی میں مدد کی
دہلی فسادات: جمعیت نے 100 سے زائد مسلم نوجوانوں کی رہائی میں مدد کی
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 9:14 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے فسادات کے بعد بہت سارے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جمعیت علماء ہند کی جانب سے ایسے بے گناہ نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا کام کیا گیا تھا، جس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔ دراصل اب تک جمعیت علماء ہند نے 100 سے زائد افراد کو رہائی دلانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

دہلی فسادات: جمعیت نے 100 سے زائد مسلم نوجوانوں کی رہائی میں مدد کی

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران جمعیت علماء ہند کے ریاستی نائب صدر مولانا داؤد امینی نے بتایا کہ 'اب تک 300 سے زائد افراد جمعیت سے قانونی مدد کے لیے رجوع کر چکے ہیں۔جس میں سے تقریبا 120 افراد کو اب تک رہائی بھی مل چکی ہے اور جب تک تمام بے گناہ مسلم نوجوانوں کو رہائی نہیں ملتی تب تک جمعیت اپنی قانونی مدد فراہم کرتی رہے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: لاوے پورہ مبینہ تصادم: مہلوکین کی لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ برس ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس میں 40 اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے تھے لیکن جب پولیس کے ذریعے کارروائی کی گئی تو اس کا نشانہ بھی اقلیتی فرقہ بنا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.