ETV Bharat / state

دہلی: آٹو ڈرائیور لوٹ کا شکار - delhi crime

بے روزگاری کے اس دور میں لوٹ پاٹ اور اسنیچنگ کے واقعات میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آٹو ڈرائیور
آٹو ڈرائیور
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:06 PM IST

تازہ معاملہ میں دہلی میں ایک بزرگ آٹو ڈرائیور کو لٹیروں نے سنسان علاقہ میں زخمی کر کے اس کا موبائل ،پرس چھین کر اسی کا آٹو لے کر فرار ہو گئے۔

وہیں دہلی کی پولیس نے اس لوٹ کی واردات کی چوری میں رپورٹ درج کی ہے۔

آٹو ڈرائیور وجئے کمار

رات آٹو ڈرائیور وجئے کمار سے دو افراد نے آنند وہار سے شاہ آباد ڈیری چلنے کے لئے کہا ۔

وجئے کمار ان دو افراد کو لے کر جب شاہ آباد ڈیری کے مہادیو چوک کے قریب پہنچے تو دونوں آٹو سواروں نے باتھ روم جانے کے لئے آٹو کو رکوایا اور پھر اچانک آٹو ڈرائیور کی گردن کو رسی سے کھینچ لیا۔.

اس کی دونوں ٹانگیں پکڑ کر بری طرح زد و کوب کیا اور جب آٹو ڈرائیور وجئے کمار بیہوش ہوگئے تو انہیں کنارے پھینک کر ان کا موبائل ، پرس اور آٹو لے کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے:ملک میں کورونا کے معاملے 38 لاکھ سے متجاوز

آٹو ڈرائیور کے پرس میں آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور بیجز وغیرہ تھے ،تمام دستاویزات بھی لٹیرے اپنے ساتھ لے گئے ۔

آٹو ڈرائیور کو اس بات کا دکھ ہے کہ معاملہ ڈکیتی کا تھا لیکن پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

شاہ آباد ڈیری پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، ابھی تک ان لٹیروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.