نئی دہلی: دیوالی سے پہلے دہلی - این سی آر میں رہنے والے لوگوں کی جیب پر ایک بار پھر بوجھ بڑھنے والا ہے۔ اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (IGL) نے جمعہ کو سی این جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق بھی ہفتہ سے ہوگا۔ نئی قیمت ہفتہ سے لاگو ہونے کے بعد دہلی میں سی این جی کی قیمت 75.61 روپے سے بڑھ کر 78.61 روپے ہو جائے گی۔ ساتھ ہی، نوئیڈا - گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی نئی قیمت 78.17 روپے سے بڑھ کر 81.17 روپے ہو جائے گی۔ Inflation Gift to Delhiites ahead of Diwali
یہ بھی پڑھیں:
اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سی این جی کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، 3 اکتوبر کو، سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی مہا نگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پائپڈ کوکنگ گیس (PNG) کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ (SCM) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ Diwali Gift to Delhiites
دوسری جانب ریاست کے سرکاری ملازمین کو دیوالی کا بونس کا تحفہ ملنے والا ہے۔ ریاستی حکومت نے دیوالی بونس دینے کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ مختلف محکموں کے تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار ملازمین دیوالی بونس کے اہل ہیں۔ ریاست میں سرکاری ملازمین کو فی الحال 34 فیصد مہنگائی الاؤنس مل رہا ہے اور چار فیصد اضافے کے اعلان کے بعد یہ بڑھ کر 38 فیصد ہو جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ مہنگائی الاؤنس میں اس اضافے کا فائدہ ریاست کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ملے گا۔ واضح رہے کہ حکومت ریاست کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے 4800 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کو ہر سال دیوالی پر بونس دیتی ہے۔ اس کی تجویز محکمہ خزانہ نے تیار کی ہے۔ اس سلسلہ میں تجویز تیار کر لی گئی ہے۔