ETV Bharat / state

Indresh Kumar On Asad Encounter انکاؤنٹر کو ہندو مسلم کا رنگ دینا غلط ہے، اندریش کمار

نئی دہلی میں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کے پرچارک اندریش کمار نے کہا کہ سماج کو تقسیم کرنے کے لیے انکاؤنٹر کو ہندو مسلم کا رنگ دینا غلط ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 10:07 AM IST

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پرچارک اور مسلم راشٹریہ منچ کے چیف اندریش کمار نے ملک کے اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی سازشوں کی بھی شدید مذمت کی ہے لیکن ملک کے اقلیتوں پر ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کرنے سے گریز کیا۔ خاص کر وہ مساجد اور مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور زیادتیوں پر کبھی بھی کوئی بات نہیں کرتے۔ اندریش کمار نے کہا کہ سیاسی لوگ سماج کو تقسیم کرنے کے لیے اسد احمد کے انکاؤنٹر کو ہندو مسلم کا رنگ دے رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں، اگر ان لوگوں نے ایسے لوگوں کو تحفظ نہ دیا ہوتا تو آج یہ دن نہیں دیکھنا پڑنا۔

اہم بات یہ ہے کہ اکھلیش یادو نے انکاؤنٹر کیس میں ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت جھوٹے انکاؤنٹر کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی کو عدالت پر یقین نہیں ہے۔ اسی طرح اویسی نے بھی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔ اندریش کمار انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں مسلم نیشنل فورم کے زیر اہتمام روز افطار پروگرام کے دوران صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیاستدانوں کو عام لوگوں کے دکھوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔ سنگھ لیڈر نے کہا کہ حکومت نے انکاؤنٹر کرنے والے دونوں لوگوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔ ایسے قاتلوں کو کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے بدنما داغ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور ان کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیے نہ کہ خوشامد اور انتشار کی معمولی سیاست کی جائے۔لیکن وہ کبھی بھی فسادیوں کی بات نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : Akhilesh On Asad Encounter اکھلیش یادو نے اسد کے انکاونٹر پر سوال کھڑے کیے، مکمل تحقیقات کا مطالبہ

افطار کے آغاز سے عین قبل آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر امام عمر احمد الیاسی نے ملک اور دنیا میں امن کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ہمہ گیر امن و آشتی پر زور دیا اور سماج دشمن عناصر پر تنقید کی۔ اس موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی، قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں (NCMEI) کے رکن شاہد اختر، مسلم نیشنل فورم کے قومی کنوینر ڈاکٹر ماجد تلی کوٹی، بلال الرحمان، خواتین ونگ کی کنوینر شالینی علی، نیشنل میڈیا انچارج شاہد سعید، منچ کے کئی سینئر عہدیدار، ڈاکٹر، بیوروکریٹس، پروفیسرز، سینئر ایڈوکیٹ اور دانشوروں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.