بھارت کے ساتھ تناؤ کی وجہ سے چین کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ وادی گلوان میں چینی فوجیوں نے ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت یہ تشدد کیا ہے۔ اس کا ایک ثبوت سامنے آیا ہے۔ اس کو مصنوعی سیارہ سے لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی فوجی بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر موجود ہیں۔
در حقیقت چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ چین اس تشدد کا ذمہ دار نہیں ہے لیکن جو تصویر سامنے آئی، وہ اس کے بالکل مخالف ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے بھارت اور چین کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لئے بات چیت جاری تھی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے فوجی پیچھے ہٹیں گے۔ بھارتی فوجی پیچھے ہٹ رہی تھی لیکن بدقسمتی سے چین نے ایسا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں پیر کی رات چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد تصادم میں بھارتی فوج کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں تو وہیں امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق وادی گلوان میں تصادم کے دوران چینی فریق کے 35 فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔