حسینہ نے بدھ کو یہاں حال ہی میں بھارت اور امریکہ کے اپنے دورے کے نتائج کو لے کر صحافیوں سے کہا ہے کہ ہندوستان کے ان کے چار روزہ دورہ کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو رفتار ملی ہے۔
وزیر اعظم حسینہ نے اپنے ہندوستان دورہ کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے بھارتی اقتصادی سربراہی اجلاس میں حصہ لیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی تھی۔
انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے امریکہ کا آٹھ روزہ دورہ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بھارت دورہ کے دوران مودی کےساتھ نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور دونوں ممالک نے سات دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔