دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے بنگلور جاتے ہوئے انڈیگو کی فلائٹ میں چنگاری کے سبب آگ لگ گئی۔ طیارے میں کُل 184 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ جیسے ہی طیارہ رن وے پر چلا، اس میں سے چنگاری نکلی اور پھر آگ لگ گئی جس کے بعد پرواز روک دی گئی۔ Spark in Indigo Flight
تفصیلات کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے بنگلور جانے والی انڈیگو فلائٹ رن وے پر دوڑ رہی تھی تب ہی اس میں چنگاری نکلی اور بعد میں آگ لگ گئی جس کے بعد فلائٹ کو ہنگامی طور پر دہلی ایئرپورٹ پر ہی روکنا پڑا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز میں تقریباً 184 ہوائی مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ انڈیگو ایئر لائن کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق فلائٹ نمبر 6E-2131 رات کو دہلی سے بنگلور کے لیے روانہ ہونے کے لیے رن وے پر دوڑی لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ اسے سے ٹیک آف کے دوران واپس دہلی ایئرپورٹ پر ہی روکنا پڑا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ تمام مسافروں کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔
معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی سی پی ایئرپورٹ تنو شرما نے کہا کہ جمعہ کی رات 10:08 پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل کنٹرول روم کو CISF کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ فلائٹ نمبر 6E-2131 کے انجن میں چنگاری کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔ یہ فلائٹ دہلی سے بنگلور جا رہی تھی جس میں عملے کے 7 ارکان بشمول کُل 184 ہوائی مسافر موجود تھے۔ فلائٹ نے ٹیک آف کرنے کے لیے رن وے پر چلنا شروع کیا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر پرواز منسوخ کر دی۔ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت باہر نکال کر دوسرے طیارے کے ذریعے بنگلور روانہ کر دیا گیا۔