ETV Bharat / state

'مودی اورشاہ زبان سے گاندھی، دل سے گوڈسے کے پرستار' - سرجے والا

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت نے مجاہدین آزادی اور تاریخی شخصیات کے خلاف درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا
author img

By

Published : May 17, 2019, 5:36 PM IST

کانگریس نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دینے اور اس سے اتفاق کرنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے بیانات کو مجاہدین آزادی اور تاریخی شخصیات کے خلاف درپردہ جنگ قرا ردیتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرکے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ زبان سے گاندھی اور دل سے گوڈسے کے پرستار ہیں۔

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا روزنیامکھوٹا لگا کر مودی کا کوئی پرستا ربھارت کی آتما مہاتماکی توہین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی سالمیت کے خلاف مودی حکومت کی گوریلا جنگ ہے۔

سرجے والا نے بی جے پی رہنما سادھوی پرگیا ٹھاکر کے گوڈسے کو محب وطن قرار دینے اور پھر مرکزی حکومت کے وزیر اننت کمار ہیگڑے کے ذریعہ ان کے خیالات کی تائید کرنےمدھیہ پردیش بی جے پی میڈیا انچارج انل سومتر کے مہاتما گاندھی کو پاکستان کا راشٹر پتاقراردینے اور بی جے پی کے رہنما نلن کٹل کے گوڈسے کی تعریف کرنے اور ان تمام لوگوں کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہیں کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مودی۔ شاہ کی جوڑی زبان سے گاندھی اور دل سے گوڈسے کے پرستا ر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی تشدد اور متشدد ذہنیت کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ پارٹی عدم تشدد ہندوستان کے بنیادی نظریات کے خلاف ایک سیاسی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اور شہ کو بتانا چاہئے کہ کیا مجاہدین آزادی کی توہین کرنا بی جے پی کی اصل طرز حیات ہے اور کیا بی جے پی قیادت اپنے ان لیڈروں کے خیالات سے متفق ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی اگر ان رہنماؤں کے بیانات سے متفق نہیں ہے تو مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے اور مسٹر ہیگڑے کو وزیر کے عہدہ سے برخاست کرنا اور پرگیا ٹھاکر کی امیدواری واپس لینی چاہئے۔

Intro:Body:

rtr

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.