ETV Bharat / state

India's Energy Requirements Expected to Double in Next 20 years: اگلے بیس سالوں میں ہندوستان کی توانائی کی ضروریات دوگنی ہونے کی امید - World Sustainable Development Summit 2022

ٹیری کے عالمی پائیدار ترقی چوٹی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران مودی نے کہاکہ اگلے 20 سالوں میں بھارت کی توانائی کی ضروریات تقریباً دوگنی ہونے کی امید India's Energy Requirements Expected to Double in Next 20 years ہے۔

اگلے 20 سالوں میں ہندوستان کی توانائی کی ضروریات دوگنی ہونے کی امید ہے

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 10:14 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ اگلے 20 سالوں میں بھارت کی توانائی کی ضروریات تقریباً دوگنی ہونے کی امید India's Energy Requirements Expected to Double in Next 20 years ہے، ایسے میں ترقی یافتہ ممالک کے لیے ضروری ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور تکنیکوں اور آئیڈیاز کا تبادلہ جاری رکھیں۔

ٹیری کے عالمی پائیدار ترقی چوٹی کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں مودی نے کہاکہ آب و ہوا کے لیے کام کرنے کے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ ایسے میں ترقی یافتہ ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس سمت میں اپنے وعدوں کو پورا کریں اور ٹیکنالوجیز اور خیالات کا تبادلہ جاری رکھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ماحول میں پائیداری صرف آب و ہوا کے ساتھ انصاف کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس کے لیے ترقی یافتہ ممالک کو ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ایک دوسرے پر انحصار کرکے ہی وہ اس سمت میں آگے بڑھ سکتا ہے۔

مزید پڑھین:

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے عالمی سبز اقدامات کے بارے میں بھی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سولر الائنس کے ذریعے 'ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ کی سمت کام کرنا ہے۔ یہ ایک جامع عالمی نقطہ نظر ہے جس کے ساتھ ہندوستان کے خیالات بھی جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی روایات اور ثقافت ان کے لئے تحریک کا ذریعہ ہیں اور ہندوستانی ہمیشہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہتے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ری ڈیوس، ری یوز، ری سائیکل، ریکور،ری ڈیزائن اورری مینوفیکچرنگ ہندوستان کی ثقافتی اقدار کا حصہ رہا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.