ETV Bharat / state

وندے بھارت مشن میں 65 ہزار بھارت واپس آئے

وندے بھارت مشن‘ کے تحت اب تک ساڑھے تین سو سے زیادہ پروازوں سے تقریباً 65 ہزار شہریوں کو ملک واپس لایا جاچکا ہے۔

وندے بھارت مشن میں 65 ہزار بھارت واپس آئے
وندے بھارت مشن میں 65 ہزار بھارت واپس آئے
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 11:21 PM IST

نئی دہلی: بیرونی ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو وطن واپس لانے کے لئے شروع کئے گئے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت اب تک ساڑھے تین سو سے زیادہ پروازوں سے تقریباً 65 ہزار شہریوں کو ملک واپس لایا جاچکا ہے۔

مشن کے لئے پروازیں چلانے والی سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا نے بتایا کہ سنیچر کی دوپہر تک اس مشن کے تحت 354 پروازوں سے 64821 بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔

اس نے بتایا کہ مشن کا پہلا مرحلہ پورا ہوچکا ہے۔ اس میں 64 خصوصی پروازوں میں 12708 بھارت اپنے وطن واپس آئے ہیں۔ دوسرا محرلہ ابھی جاری ہے جس میں اب تک 290 پروازوں سے 52113 مسافروں کو لایا گیا ہے۔ اس کا تیسرا مرحلہ 10 جون سے شروع ہونا ہے۔

وندے بھارت مشن کے تحت اب تک ایئر انڈیا اور اس کی یونٹ ایئر انڈیا ایکسپریس ہی پروازیں چلا رہی ہے۔ مذکورہ بالا اعداد و شمار میں دونوں ایئر لائنسز کی پروازیں شامل ہیں۔ شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پرائیویٹ طیارہ خدمات کمپنیوں نے بھی مشن میں تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے اور مستقبل میں بھی انہیں اس میں شامل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.