ETV Bharat / state

نائب صدر انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا افتتاح کریں گے

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو 20 فروری کو وگیان بھون میں دسویں 'انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ' کا افتتاح کریں گے۔

نائب صدر انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا افتتاح کریں گے
نائب صدر انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا افتتاح کریں گے
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 7:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:09 AM IST

دارالحکومت دہلی میں انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ فاؤنڈیشن (ایم آئی ٹی) اسکول آف گورنمنٹ اور ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی، پونے کا مشترکہ طور پر 20 سے 23 فروری تک چلنے والے چار روزہ دسویں 'انڈین اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ' کا انعقاد کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کے كار گذار صدر راہل وشوناتھ كراڈ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کیرالہ اسمبلی کے سپیکر پی شری رام كرشنن کو آئڈیئل اسمبلی اسپیکر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو کیرالہ کے ممبر اسمبلی كے سسبرناتھن اور آندھرا پردیش کے رکن اسمبلی نمر كاربک، 22 فروری کو کرناٹک کی رکن اسمبلی محترمہ سوميا ریڈی اور تمل ناڈو کے رکن اسمبلی تھرو ایم تھمیم مورن انصاری کو مثالی نوجوان رکن اسمبلی، راجستھان کی رکن اسمبلی كرشنا پونيا اور اتراکھنڈ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم سنگھ رانا کو مثالی نوجوان رکن اسمبلی، اور 23 فروری کو ہماچل پردیش کے ممبر اسمبلی وشال نهريا اور میزورم کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ون لاالتھانا کو مثالی نوجوان رکن اسمبلی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس تقریب میں 29 ریاستوں کے 450 یونیورسٹیز کے 30 ہزار کالجز کے سیاست اور سماجی میدان میں سرگرم طالب علم، سات ریاستوں کے اسمبلی کے اسپیکر، سات یونیورسٹی کے وائس چانسلر شامل ہوں گے اور مختلف ریاستوں کی مختلف پارٹیزکے 12 رکن اسمبلی كو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.