ETV Bharat / state

'کورونا کے کمیونٹی سطح پر پھیلنے پر ڈاکٹر مونگا کی رائے نجی' - ڈاکٹر مونگا کی رائے نجی

ڈاکٹر مونگا نے کہا تھا کہ اگر روزانہ تیس ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور گاؤں میں بھی انفیکشن کے معاملے آرہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ صورتحال خطرناک ہے۔

کورونا کے کمیونٹی سطح پر پھیلنے پر ڈاکٹر مونگا کی رائے نجی: آئی ایم اے

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:14 PM IST

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے صدر ڈاکٹر وی کے مونگا کے ملک میں کورونا وائرس "کووڈ-19" کے کمیونٹی کی سطح پر پھیلنے سے متعلق بیان سے الگ ہوتے ہوئے پیر کو کہا ہے کہ یہ ان کی (ڈاکٹرمونگا) کی رائے نجی ہے۔
آئی ایم اے ہوسپیٹل بورڈ آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر مونگا نے سنیچر کو کہا تھا کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد جس رفتار سے بڑھ رہی ہے وہ خطرناک صورت حال ہے۔
ڈاکٹر مونگا نے کہا تھا کہ اگر روزانہ تیس ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور گاؤں میں بھی انفیکشن کے معاملے آرہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ صورتحال خطرناک ہے۔
ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ڈاکٹر مونگا کی رائے کو نجی مانا جائے۔"
ایسوی ایشن کی طرف سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مونگا نے جوبیان دیا ہے وہ ان کا نجی بیان ہے۔ ایسوسی ایشن نے اب دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے کچھ شہری علاقوں میں کلکسٹر بنے ہیں لیکن دیہی علاقوں میں کسی قسم کا کوئی کلکسٹر نظر نہیں آیا ہے۔ گاؤں میں لوگ کھلے علاقے میں رہتے ہیں اس صورت میں انفیکشن کے پھیلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے کمیونٹی سطح پر پھیلنے کے سلسلے میں ایجنسی اپنے مطالعہ کے بعد ہی کوئی نتیجہ نکالے گی۔ لوگوں کے گروپ سے اکٹھے کئے گئے ڈاٹا سے سرکاری ڈاٹا کا حساب کتاب نہیں ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.