ETV Bharat / state

بھارتی فضائیہ نے دہلی کے ہسپتالوں پر پھول برسائے

author img

By

Published : May 3, 2020, 2:38 PM IST

دارالحکومت دہلی کے مختلف اسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے لیے انڈین ایئر فورس کی جانب سے پھول برسا کران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

بھارتی فضائیہ نے دہلی کے ہسپتالوں پر پھول برسائے
بھارتی فضائیہ نے دہلی کے ہسپتالوں پر پھول برسائے

ملک بھر میں کورونا وارئیرز کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں تاہم آج دارالحکومت دہلی کے مختلف اسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے لیے انڈین ایئر فورس کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

آج دہلی کی لوک نائک جے پرکاش ایمس اور تاہر پور میں واقع راجیو گاندھی ہسپتال کے اوپر پھولوں کی بارش کی گئی۔ اس کا مقصد کورونا جیسی مہلک وبا کے درمیان اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ شام کے 5 بجے بالکنی میں آ کے تالیاں بجا کر کورونا وارئیرز کی حوصلہ افزائی کریں۔

جبکہ دوسری بار وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ رات میں 9 بجے موم بتی یا ٹارچ جلا کر کرونا وارئیرز کی خدمات کو سراہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.