ETV Bharat / state

Rajnath Singh on Indian Industry ملک میں جو کچھ فروخت ہوگا وہ یہیں بنے گا - راج ناتھ سنگھ نے بھارتی معیشت پر کیا کہا

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے آٹھ برسوں میں بھارت نے دنیا میں جو وقار اور عزت حاصل کی ہے وہ بے نظیر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے دس سالوں میں بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔' Rajnath Singh on Indian economy

ملک میں جو کچھ فروخت ہوگا وہ یہیں بنے گا

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 8:34 AM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے خود انحصار ملک مہم کے تحت صنعت کاروں کے لیے دروازے کھول رکھے ہیں، لیکن شرط اتنی ہے کہ 'جو کچھ یہاں فروخت ہوگا، وہ یہیں بنے گا' اور اس پالیسی پر چلتے ہوئے آنے والے وقت میں بھارت دنیا کا سب سے مضبوط ملک بن کر ابھرے گا راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آج بھارت 'عالمی امید' کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ اس ملک کے پاس مواقع کی بہتات، اختیارات کی کثرت اور کھلا پن کی وسعت ہے۔ Rajnath Singh on Indian economy

بھارت کے عوام، ذہن اور پورا نظام کھلے پن کی علامت ہے۔ خود انحصار بھارت کھلے ذہن کے ساتھ نئے دروازے کھولنے کا نام ہے۔ ہمارے دروازے بند نہیں ہو ئے بلکہ مزید کھل رہے ہیں، شرط اتنی ہے کہ ہمارے گھر میں ہی مینوفیکچرنگ کی جائے۔ بڑے بازار کے طور پر بھارت کے ابھرنے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "جو موقع یہاں پر دستیاب ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔ ہماری درخواست صرف یہ ہے کہ اگر آپ کوئی سامان ہمارے لیے بنانا چاہتے ہیں تو اسے ملک میں ہی بنائیں۔ آسان الفاظ میں بس یہ کہیں کہ 'جو کچھ ہندوستان میں فروخت ہوگا وہ یہیں بنے گا'۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے آٹھ برسوں میں بھارت نے دنیا میں جو وقار اور عزت حاصل کی ہے وہ بے نظیر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے دس سالوں میں بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ مجھے یہاں تک یقین ہے کہ اگلے 25 سالوں میں ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معاشی سپر پاور بن جائے گا۔ ہندوستان ایک ایسی سپر پاور بنے گا جہاں دولت کے ساتھ ساتھ دانش بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh on Drug Addiction منشیات کی لت ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ

آزادی کے وقت ملک کی قیادت کرنے والی پارٹیوں پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت سے اس ملک کے اقتدار پر قابض رہنے والے لوگ اگر ملک کو مقدم رکھنے کی پالیسی پر کام کرتے تو ہندوستان دہائیوں پہلے ایک ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑا ہوتا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.