وزارت خارجہ کے ترجمان انورا سریواستو نے جمعہ کو ورچول ہفتہ وار بریفنگ میں کہاکہ گھریلو پیداوار اور قومی ٹیکہ مہم پروگرام کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ممالک کو ویکسین کی سپلائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سپلائی کی گئی ویکسین کے مجموعی ڈوز میں سے 64.7لاکھ ڈوز کی سپلائی عطیہ کے طورپر کی گئی ہے جبکہ 165لاکھ خوراک کی سپلائی تجارتی بنیاد پرکی گئی ہے۔
عطیہ کے طورپر بنگلہ دیش کو 20لاکھ، میانمار کو 17لاکھ، نیپال کو دس لاکھ بھوٹان کو 1.5لاکھ، مالدیپ اور ماریشس کو ایک ایک لاکھ، سیشلز کو پچاس ہزار، سری لنکا کو پانچ لاکھ، بحرین، عمان اور بارڈوس کو ایک ایک لاکھ، ڈومنیکا کو 70ہزار اور افغانستان کو پانچ لاکھ ویکسین ڈوز بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ برازیل کو 20لاکھ، مراقش کو 60لاکھ، بنگلہ دیش کو پچاس لاکھ، میانمار کو 20لاکھ، مصر کو پچاس ہزار، الجیریا کو پچاس ہزار، جنوبی افریقہ کو دس لاکھ، کویت کو دو لاکھ اور یو اے ای کو دو لاکھ ویکسین ڈوز کی سپلائی تجارتی بنیاد پر کی گئی ہے۔