سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو سمن کیا اور دو بھارتی افسران کی گرفتاری کی خبر پر انھیں اعتراض نامہ جاری کیا۔
حکومت ہند نے اپنے افسران کی مبینہ گرفتاری پر شدید مخالفت درج کرواتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سے واضح کردیا کہ بھارتی افسران سے پوچھ گچھ یا ان کا استحصال بالکل نہیں ہونا چاہیے۔
حکومت ہند کی جانب سے سونپے گئے اعتراض نامے میں کہا گیا ہے 'متعلقہ افسران کی حفاظت مکمل پاکستانی افسران پر ہے'۔
بھارت نے کہا ہے کہ دونوں افسران کو جلد ان کی سرکاری کار ہائی کمیشن لوٹائی جائے۔
پاکستانی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق بھاری ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی شناخت سی آئی ایس ایف کے ایک سکیورٹی افسر اور ان کے ایک ڈرائیور کے بطور ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران عابد حسین اور محمد طاہر کو دہلی پولیس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں انھیں پاکستان واپس بھیج دیا تھا، دونوں پاکستانی افسران ہائی کمیشن کے محکمہ ویزا میں کام کرتے تھے۔