ETV Bharat / state

India South Africa Workshop جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہند جنوبی افریقہ ورکشاپ کا انعقاد - جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہندجنوبی افریقہ ورکشاپ

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہند جنوبی افریقہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Conducting India South Africa workshop at Jamia Millia Islamia

India South Africa Workshop
India South Africa Workshop
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 1:21 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار تھیوریٹیکل فیزیکس نے اسٹروفزیکس (اے ایس اے ڈبلیو اے دوہزار تئیس) کے موضوع پر ہند جنوبی افریقہ ورکشاپ منعقد کیا۔ ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام میں جنوبی افریقہ، ڈربن کی کوا زولو نٹال (یو کے زیڈ این) یونیورسٹی کے پروفیسر سنیل مہاراج، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نائب شیخ الجامعہ، پروفیسر (ڈاکٹر) اقبال حسین، جامعہ کے سی ٹی پی کے سشانت گھوش نے شرکت کی۔ پروفیسر اقبال حسین نے افتتاحی پروگرام میں سائنسی تحقیق کے فروغ میں بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:
JMI faculty and Nobel Laureate جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن اور نوبل انعام یافتہ کے مشترکہ مضمون کی اشاعت

اسٹروفیزکس کی ممتاز شخصیات جیسے کہ ڈربن یونیورسٹی کے کوازولو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سی پی تی کے پروفیسر سشانت گھوش نے ہند افریقہ اشتراک پر اور آئی ایس اے ڈبلیو اے۔ دو ہزار تئیس کے اغراض ومقاصد پر پرمغز گفتگو کی۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد معلومات کا تبادلہ، تحقیقی ساجھیداری کو آسان بنانا اور اسٹروفزیکس کے موضوع پر جدید تحقیق کو دریافت کرنا تھا۔ آئی اس اے ڈبلیو اے دو ہزار تئیس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے اسکالروں کے درمیان اشتراک سے اسٹروفیزکس کے فروغ اور کائنات کے متعلق ہماری تفہیم کو اور بہترکرنے میں اس سے بہت مدد ملے گی۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اشتراکات کی اہم باتیں:

بھارت اورجنوبی افریقہ کے بہترین اذہان اس اشتراک سے ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں اور اسٹروفیزکس سے متعلق اپنے تجربات ساجھا کریں گے ساتھ ہی اس سے متعلقہ موضوع پر ایک جامع تفہیم کی راہ بھی ہموار ہوگی:

اے ایس اے ڈبلیو اے دو ہزار تئیس سے مشترکہ پراجیکٹ کے راستے کھلے گیں جس سے کہ کائنات، گریویٹنشنل ویو،بلیک ہول وغیرہ جیسے اہم موضوعات کے ساتھ ساتھ اسٹرو فیزکس میں جدید تحقیق میں سائنس داں اشتراک بھی کرسکیں گے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے اشتراک میں دونوں ملکوں کے سائنس دانوں اور اسٹروفیزکس کے میدان میں کام کرنے والی نئی نسل کے لیے مینٹرنگ مواقع کے ساتھ ساتھ تعلیمی پروگرام، اسٹوڈینٹ اکسیینچ بھی شامل ہیں۔

اے ایس اے ڈبلیو اے دو ہزار تئیس نے نیٹ ورکنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیاہے جس سے کہ اس میں حصہ لینے والے لوگ مختلف پس منظروں سے آنے والے اپنے ساتھیو ں اور ماہرین کے ساتھ رابطہ استوار کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹروفزکس کے میدان میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ پہلا اشتراک ہے۔ ورکشاپ 27 ستمبر 2023 کو شروع ہوا تھا اور 29 ستمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.