ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78 لاکھ ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے۔ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ہلاکتوں کی تعداد 500 اموات سے بڑھ کر 23174 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 7827 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اس ریاست میں بڑھ کر 254427 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 173 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10289 ہوگئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 140325 ہوگئی ہے۔
بھارت: مسلسل دوسرے روز 28 ہزار سے زائد کیسز
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔