ETV Bharat / state

لگاتار آٹھویں روز کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے بھی کم - بھارت میں کورونا کیسز

پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد، اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 1:21 PM IST

ملک میں لگاتار آٹھویں روز کورونا وائرس (کووڈ19) کے 50 ہزار سے بھی کم نئے کیسز کی اطلاع ہے اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے اموات اور ایکٹیو کیسز کی شرح میں بھی لگاتار گراوٹ آرہی ہے۔

ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5،61،908 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد پر آ گئی ہے۔

پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد، اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 45،231 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو 46،963، ہفتہ کو 48،268، جمعہ کو 48،648، جمعرات کو 49،881، بدھ کو 43،843، منگل کو 36،470 اور پیر کے روز 45،149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 53،285 متاثر افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 496 افراد ہلاک۔ اب تک ملک میں 82.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں، جن میں سے تقریبا 75.44 لاکھ افراد شفایاب اور 1،22،607 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.