بھارت نے پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین روس، امریکہ، چین، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اپنے فیصلے کے سلسلے میں اطلاع دی۔
سرکاری ذرائع نےبتایا کہ وزارت خارجہ کے افسران نے ان پانچ بڑی طاقتوں کے علاوہ کئی ممالک کے سفارت کاروں کو بھی جموں وکشمیر سے متعلق فیصلے کے بارے میں اطلاعات فراہم کیں۔
ذرائع کے مطابق مختلف ممالک نے اس معاملے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
اس کے بعد وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے پانچ ممالک سمیت ان ممالک کے سفارت کاروں کو بلاکر انہیں پوری جانکاری دی۔