ملک میں گذشہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،067 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے باوجود شفایاب مریضوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی اور دوسرے روز بھی ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور یہ شرح کم ہوکر 1.30 رہ گئی۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 66 لاکھ 11 ہزار 561 افراد کو کوڈ 19 کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 13،087 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ پانچ لاکھ 61 ہزار 608 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،114 سے گھٹ کر 1،41،511 رہ گئے۔
اسی عرصہ کے دوران 94 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 252 ہوگئی۔
ملک میں اس وقت شفایابی کی شرح 97.27، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.32 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔