ETV Bharat / state

بھارت بدھ کی تعلیمات سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے

مودی نے بھگوان بدھ کے یوم پیدائش ’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر ویشاکھ فیسٹیول کے ورچول انعقاد میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی اور کہاکہ 'بھگوان بدھ کا ایک ایک الفاظ اور ہر تعلیم انسانیت کی خدمت میں بھارت کے عزم کو مضبوط کرتی ہے

author img

By

Published : May 7, 2020, 5:31 PM IST

بھارت بدھ کی تعلیمات سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے
بھارت بدھ کی تعلیمات سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بھگوان گوتم بدھ کی تعلیمات اور الفاظ کو انسانیت کی خدمت میں بھارت کے عزم کو مضبوط کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت اسی جذبہ کے ساتھ اپنی عالمی ذمہ داریوں پر بھی اتنی ہی سنجیدگی سے عمل کررہا ہے۔

مودی نے بھگوان بدھ کے یوم پیدائش ’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر ویشاکھ فیسٹیول کے ورچول انعقاد میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی اور کہاکہ 'بھگوان بدھ کا ایک ایک الفاظ اور ہر تعلیم انسانیت کی خدمت میں بھارت کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔' بدھ بھارت کے بودھ اور آتم بودھ دونوں کی علامت ہیں۔ اسی آتم بودھ کے ساتھ بھارت مسلسل پوری انسانیت کے لئے، پوری دنیا کے مفاد میں کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔ بھارت کی ترقی، ہمیشہ دنیا کی ترقی میں معاون ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا پیمانہ اور ہدف دونوں وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ لیکن جس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارا کام مسلسل خدمت کے جذبہ سے ہونا چاہئے۔ جب دوسرے کے لئے ہمدردی، شفقت اور خدمت کا جذبہ ہوتا ہے، تو یہ جذبات ہمیں اتنے مضبوط بنا دیتے ہیں کہ ہم بڑے سے بڑے چیلنج پر قابو پالیتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھگوان بدھ کی قربانی،تپسیہ کی حد خدمت اور لگن کا مترادف ہیں۔ بدھ وہ ہیں جو خود کو تپاکر، خود کو لگاکر، خود کو قربان کرکے پوری دنیا میں خوشی پھیلانے کے لئے وقف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت ہمارے آس پاس کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کی خدمت کرنے کے لئے، کسی مریض علاج کے لئے، کسی غریب کو کھانا کھلانے کے لئے، کسی اسپتال میں صفائی کے لئے، کسی سڑک پر امن و قانون قائم رکھنے کے لئے چوبیسوں گھنٹے کام کررہے ہیں۔ بھارت میں، یا بھارت کے باہر دنیا کے ہر کونے میں ایسا شخص سلام کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ 'ایسے وقت میں جب دنیا میں دکھ اور مایوسی بہت زیادہ ہے تب بھگوان بدھ کی تعلیمات مزید منطقی ہوجاتی ہہے، بدھ کہتے تھے کہ انسان کو مسلسل یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ مشکل حالات پر فتح حاصل کرے، ان سے باہر نکلے۔ تھک کر رک جانا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔ آج ہم سب بھی ایک مشکل صورتحال سے نکلنے کے لئے مسلسل مصروف ہیں۔ ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 'کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ بھارت بے لوث جذبہ سے بلا تفریق اپنے یہاں اور پوری دنیا میں کہیں بھی بحران میں مبتلا شخص کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.