ETV Bharat / state

Modi on Olympic Athletes: بھارت کو اپنے اولمپک کھلاڑیوں کی شراکت پر فخر ہے

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 11:15 AM IST

Updated : Jun 23, 2021, 3:45 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس سے قبل بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'اولمپک ڈے پر ہماری ٹیم کو مبارکباد۔'

بھارت کو اپنے اولمپک کھلاڑیوں کی شراکت پر فخر ہے: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر کہا کہ اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی شراکت پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کے ممبروں کے لیے نیک خواہشات ظاہر کی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا قیام 23 جون 1894 کو پیرس میں کیا گیا تھا۔ آج ہی کے دن بین الاقوامی اولمپک ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو پہلی بار 1948 میں منایا گیا تھا۔

پی ایم مودی نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے مختلف اولمپک کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ کھیل میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کے لیے بھارت کو ان پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:Toycathon 2021: مودی جمعرات کو ٹائے کیتھان کے شرکاء سے بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس ابھی سے کچھ ہفتوں بعد شروع ہونے والا ہے، انہوں نے بھارتی ٹیم کے ممبروں کے لیے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اولمپک گیمز سے متعلق کوئز مقابلے کا ایک لنک 'مائی گوو' ایپ پر بھی شیئر کیا اور نوجوانوں کو اس میں حصہ لینے کی تاکید کی۔

Last Updated : Jun 23, 2021, 3:45 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.