ETV Bharat / state

Mann Ki Baat 2023 جمہوریت ہماری رگوں میں ہے، وزیر اعظم - بدھ بھکشو یونین کا موازنہ بھارتی پارلیمنٹ سے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور جمہوریت ہماری رگوں اور ہماری ثقافت میں ہے۔

Etv Bharat
جمہوریت ہماری رگوں میں ہے، وزیر اعظم
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 2:27 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا کہ ہم بھارتیوں کو فخر ہے کہ ہمارا ملک جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب مغرب کی کچھ تنظیمیں بھارت کے بارے میں حالیہ دنوں کچھ ایسی رپورٹ جاری کی ہیں، جو بھارت کی شبیہ کے مطابق نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت ہماری رگوں میں ہے، یہ ہماری ثقافت میں ہے، یہ صدیوں سے ہمارے کام کاج کا ایک لازمی حصہ ہے اور ہم فطرتاً ایک جمہوری معاشرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے بدھ بھکشو یونین کا موازنہ بھارتی پارلیمنٹ سے کیا تھا۔ انہوں نے اسے ایک ایسی یونین بتایا تھا جہاں قرارداد، تحریک، کورم اور ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے بہت سے اصول تھے۔ بابا صاحب کا ماننا تھا کہ بھگوان بدھ کو اس وقت کے سیاسی نظام سے تحریک ملی ہوگی۔

اس تناظر میں، وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے اُترمیرور گاؤں کا ذکر کیا، جہاں 1100-1200 سال پہلے کا ایک نوشتہ موجود ہے، جو ایک چھوٹے آئین کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوشتہ پوری دنیا کو حیران کرتا ہے۔ اس میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ گرام سبھا کا انعقاد کیسے ہونا چاہیے اور اس کے اراکین کے انتخاب کا عمل کیا ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں جمہوری اقدار کی ایک اور مثال 12ویں صدی کے بھگوان بسویشورا کا انوبھو منڈپ ہے، جہاں آزادانہ بحث و مباحثے کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ میگنا کارٹا سے پہلے کی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : PM Modi On Country Development بھارت کو دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے، وزیر اعظم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.