ETV Bharat / state

بھارت دنیا میں ترقی کا رول ماڈل:نقوی - اسکل ڈیولپمنٹ اوربنیادی سہولیات کی فراہمی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت دنیا میں ”جامع ترقی اور واضح طاقت“ کا رول ماڈل بن گیا ہے۔

بھارت دنیا میں ترقی کا رول ماڈل:نقوی
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 3:34 PM IST

آج یہاں قومی اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن(این ایم ڈی ایف سی) کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ مودی حکومت ہر ضرورت مند کو بہتر تعلیم‘ روزگار کے لائق اسکل ڈیولپمنٹ اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔

اور حکوت کی ترجیح یہ ہے کہ اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام ضرورت مند طبقات کو معیاری تعلیم اور ہنر کے ذریعہ ترقی اور معاشی طور پر روزگار کے قابل اور بااختیار بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے پہلے د ن سے ہی اقلیتی امور کی وزارت اس سمت میں مضبوطی سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اہم کامیابی کے طورپر وقف املاک کو صد فیصد ڈیجیٹائزیشن کرنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

وقف املاک کی صد فیصد جیو ٹیگنگ /جی پی ایس میپنگ کے لئے جنگی بنیادوں پر ایک مہم شروع کردی گئی ہے تاکہ ملک بھر میں واقع وقف املاک کو معاشرے کی بہتری کے لئے بروئے کار لایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عوامی ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک بھر میں ایک سو کامن سروس سینٹر کو منظوری دی گئی ہے جو ضرورت مندوں کے لئے سنگل ونڈو نظام کی طرح کام کریں گے جہاں عام لوگوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات دی جائیں گی
نیز ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی۔

Intro:Body:

Monday id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.