ETV Bharat / state

Rajnath Singh on India Global Role حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار بڑھ رہا ہے: راج ناتھ

وزیردفاع نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور حکومت کی طرف سے لاگو کی جا رہی ترقی پسند اسکیموں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں بات کی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : May 30, 2023, 7:06 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔

سنگھ، جو نائیجیریا کے دورے پر ہیں، ان خیالات کا اظہار پیر کو ابوجا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں نائجیریا میں مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں نہ صرف ابوجا سے، بلکہ نائیجیریا کے دیگر شہروں جیسے لاگوس سے آئے ہندوستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

وزیردفاع نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور حکومت کی طرف سے لاگو کی جا رہی ترقی پسند اسکیموں کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے نائیجیریا میں ہندوستانی کمیونٹی کے مثبت تعاون کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ہندوستانی پرچم کو اسی طرح بلند کرتے رہیں گے۔

سنگھ نے مختلف شعبوں میں ’خودکفالت‘ حاصل کرنے پر حکومت کی خصوصی توجہ اور 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں حالیہ برسوں میں دفاعی برآمدات میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے نامساعد حالات میں کسی بھی خطرے یا چیلنج کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

بعد میں، وزیر دفاع نے ہندوستانی ہائی کمشنر کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں چیف جسٹس اور قائم مقام وزیر دفاع سمیت نائیجیریا کے معززین کے ساتھ پر بات چیت کی۔

سنگھ نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ابوجا میں ہیں۔ نائجیریا میں 50,000 سے زیادہ ہندوستانی رہتے ہیں۔ اس ملک میں سب سے زیادہ روزگار دینے والی کمپنیوں میں ہندوستانی ملکیت یا آپریٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.