ETV Bharat / state

G20 Summit 2023 دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی جی ٹوینٹی اجلاس کیلئے نئی دہلی آمد - دہلی میں مختلف علاقوں میں ٹریفک پر پابندیاں

امریکی صدر جو بائیڈن جی 20 چوٹی کانفرنس 2023 میں شرکت کیلئے واشنگٹن سے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہیں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل دہلی پہنچ چکے ہیں۔ مرکزی وزیر پرہلاد پٹیل نے ان کا استقبال کیا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین بھی دہلی پہنچ گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 9:00 AM IST

Updated : Sep 8, 2023, 9:21 AM IST

نئی دہلی: جی 20 سربراہی اجلاس کے حوالے سے دارالحکومت دہلی میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہمانوں کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج دنیا کے 20 ممالک سے سینئر رہنما یہاں پہنچیں گے۔ کانفرنس کا انعقاد پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے بہت سے مہمان دہلی پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر جو بائیڈن نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

وہیں اس کانفرنس میں شرکت کے لیے قائدین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے دہلی پہنچیں۔ مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ایک شاندار پروگرام پیش کیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے دہلی پہنچیں۔

اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے بے مثال تیاریاں کی گئی ہیں۔ ملک کے موسیقی کے ورثے کی جھلک پیش کرنے کے لیے مسیقاروں کا ایک گروپ یہاں G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے لیے ایک پروگرام پیش کرے گا۔ یہ ساز کلاسیکی اور عصری موسیقی کے مختلف انداز پیش کریں گے۔ یہ جانکاری پروگرام کے ایک سرکاری بروشر میں دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت ودیا درشنم (میوزیکل جرنی آف انڈیا) پروگرام گندھاروا آتودھام گروپ پیش کرے گا۔ پیشکش 9 ستمبر کو جی 20 رہنماؤں کے اعزاز میں صدر دروپدی مرمو کی طرف سے دیے گئے ایک رسمی عشائیہ کے دوران ہوگی۔

بروشر کے مطابق اس میوزیکل پرفارمنس میں ہندوستانی کلاسیکی آلات جیسے سنتور، سارنگی، جل ترنگ اور شہنائی کو شامل کیا جائے گا۔ اس کی تیاری سنگیت ناٹک اکادمی نے کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ ایک منفرد اور بے مثال موسیقی کی پیشکش ہوگی جو موسیقی کے ذریعے بھارت کی موسیقی کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس میں جن اہم صنفوں کو شامل کیا جائے گا ان میں بھارتی، کرناٹک، لوک اور عصری موسیقی شامل ہیں۔ اس میں ملک بھر سے 78 روایتی آلات کے ماہر شامل ہوں گے۔ 78 فنکاروں میں 11 بچے، 13 خواتین، چھ جسمانی معذور، 26 نوجوان اور 22 پیشہ ور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: G20 Summit 2023 in Delhi مودی اپنی پہلی جی ٹوینٹی تقریر میں کیا وعدہ پورا نہیں کر سکے، جے رام رمیش

نئی دہلی میں سخت سیکورٹی، کئی علاقوں میں ٹریفک پر پابندیاں

نئی دہلی کا علاقہ جمعہ کی صبح سے ہی سخت حفاظتی حصار میں ہے اور ٹریفک کے حوالے سے کئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اس علاقے میں G-20 کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس میں شرکت کرنے والے بہت سے غیر ملکی مندوبین اس علاقے کے ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ افسران نے یہ جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ریگولیٹ کیا جائے گا کیونکہ G20 سربراہی اجلاس کی وجہ سے جمعہ کی صبح 5 بجے سے اتوار کی رات 11.59 بجے تک علاقے کو ریگولیٹڈ زون-I مانا جائے گا۔

مزید پڑھیں: PM Modi on G 20 جی-20 کی ہندوستان کی سربراہی انسانی ترقی کی عالمی اپیل بن گئی، مودی

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی اور علاقے کے مقامی باشندے اور وہاں رہنے والے سیاحوں کو مناسب شناختی کارڈ دکھانے کے بعد نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ G-20 سربراہی اجلاس کے دوران نئی دہلی ضلع میں ادویات کے علاوہ تمام آن لائن ڈیلیوری خدمات متاثر رہیں گی۔ حکام نے کہا کہ دہلی پولیس، 50,000 سے زیادہ اہلکاروں، K9 ڈاگ اسکواڈ اور پولیس کی مدد سے، سمٹ کے دوران پورے شہر کی سخت نگرانی کرے گی۔

Last Updated : Sep 8, 2023, 9:21 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.