ETV Bharat / state

ڈبلیو ایچ او اجلاس میں تائیوان کی شرکت کی بھارت کو امید - تائیوان

سابق سفارتکار ٹی پی سرینواسن ’ایمرجنس آف تائیوان اشو اینڈ اٹس امپلیکیشنز فار انڈیا‘ کے زیرعنوان ایک ویبنائر سے خطاب کیا۔

India expects Taiwan's presence at WHO Geneva meet: Ex-diplomat
ڈبلیو ایچ او اجلاس میں تائیوان کی شرکت کی بھارت کو امید
author img

By

Published : May 18, 2020, 1:04 PM IST

ٹی پی سرینواسن نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تائیوان کی شرکت پر چین کی رضا مندی کی امید ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بھی تائیوان کو اجلاس میں شریک دیکھنا چاہتا ہے۔

سابق سفارتکار، تھنک ٹینک سینٹر فار پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کی جانب سے بعنوان ’تائیوان مسئلہ کا ابھرنا اور اس کے بھارت پر اثرات‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ہفتہ واری ویبنائر سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا پر کورونا کا قہر جاری ہے اور ایسے میں کسی بھی ملک کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

سابق سفارتکار سرینواسن نے کہا کہ کووڈ وبا پر قابو پانے کے لیے بھارت نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں بھارتی قیادت کی ستائش کی گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کی جانب سے سخت فیصلے لئے جا سکتے ہیں جبکہ ان پر ملک پر کووڈ۔19 کو پھیلانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

ٹی پی سرینواسن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کوویڈ معاملہ میں تحقیقات کرنے کےلیے چین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

سمینار میں آرگنائزر کے ایڈیٹر پرافولا کیٹکر نے کہا کہ تائیوان کو دنیا بھر میں پہچان مل رہی ہے ایسے میں کوویڈ مسئلہ پر منعقد ہونے والے اجلاس میں اسے شرکت کا موقع ملنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.