ETV Bharat / state

بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کے مسئلے کو آئی سی اے او میں اٹھایا

بھارت نے سعودی عرب کے دورے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دیے جانے کے بعد اس مسئلے کو بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم (آئی سی اے او) میں اٹھایا ہے۔

بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کے مسئلہ کو آئی سی اے او میں اٹھایا
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 6:51 PM IST

ذرائع کے مطابق آئی سی اے او کے ذریعہ طے شدہ ہدایات کے مطابق دیگر ملکوں کے ذریعہ اوورفلائٹ کلیئرنس کی درخواست کی جاتی ہے اور انھیں اسکی منظوری دی جاتی ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ بھارت اوور فلائٹ کلیئرنس کا اپنا مطالبہ جاری رکھے گا ۔ہم نے الگ سے بھی اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے دیگر بین الاقوامی شہری ہوابازی کے اداروں کے سامنے رکھا ہے۔ پاکستان کو فضائی حدود کے استعمال کی بین الاقوامی روایت کو نہ ماننے کے اپنے فیصلہ پر غورکرنا چاہئے اور کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ کرنے کے لیے جھوٹے بیان کا سہارا لینے کی اپنی پرانی عادت کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے ۔'

پاکستانی میڈیا میں خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو کہا کہ پاکستان نے بھارت کی وہ درخواست نامنظور کردی ہے جس میں ہندوستانی وزیراعظم کی سعودی عرب دورے کے لیے ان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی ۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ جموں کشمیر میں بھارتی سلامتی دستوں کے ذریعہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کے یوم سیاہ منانے کے تئیں یکجہتی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

India drags Pak to global civil aviation body as PM Modi, President Kovind denied airspace

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.