ETV Bharat / state

بھارت -چين سرحدی مسئلے کے حل کے لیے کوششیں تیز کریں گے - قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال

بھارت اور چین نے دہائیوں پرانے سرحدی تنازعے کے منصفانہ اور باہمی قابل قبول حل ڈھونڈنے کی کوششیں تیز کرنے کا یہاں ہفتہ کو عزم کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
author img

By

Published : Dec 21, 2019, 8:43 PM IST

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چینی وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کونسلر وانگ یی کی قیادت میں حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی میٹنگ میں بھارت -چین سرحد مسئلے پر خصوصی نمائندہ سطح کی 22 ویں میٹنگ میں یہ عزم کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ وجئے گوکھلے اور جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) نوین شریواستو بھی موجود تھے ۔

وزارت خارجہ نے میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دونوں خصوصی نمائندوں نے بھارت اور چین کے تعلقات میں سرحدی مسئلے کے حل کی اہمیت کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے واضح کیا اور اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ سرحد ی مسئلے کا فوری طور پر حل دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو پورا کرے گا۔

مخصوص نمائندوں نے کہا کہ وہ سرحدی مسئلے کا منصفانہ اور باہمی قابل قبول حل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر شی جن پنگ کی ہدایات کے مطابق کرنے کی کوششوں کو تیز کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں بات چیت مثبت رہی ہے اور وزیر اعظم مسٹر مودی اور صدر شی جن پنگ کی چنئی میں ہوئی دوسری غیر رسمی چوٹی کانفرنس کی ہدایات کے مطابق بات چیت کی فوقیت ہندوستان -چین ترقیاتی شراکتدری کو آگے لے جانے پر مرکوز رہی۔
مسٹر ڈوبھال اور مسٹر وانگ یی نے اعتراف کیا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات میں استحکام اور متوازن ترقی اس خطہ اور دنیا میں امن و خوشحالی کے لیے ایک مثبت عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے چنئی میں غیر رسمی چوٹی کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.