ETV Bharat / state

' فوج ایک انچ بھی زمین دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی' - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

دسہرہ کے موقع پر راجناتھ سنگھ فوجیوں کے ساتھ ’شستر پوجا ‘ بھی کریں گے۔

' فوج ایک انچ بھی زمین دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی'

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 8:54 PM IST

مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے مابین کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے، اسی کے ساتھ ہی وہ ملک کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج ایک انچ زمین بھی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی .

ہفتہ کے روز 33 ویں کور ہیڈ کوارٹر میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوران سنگھ نے فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا ’’تری شکتی کور نے جو کردار ادا کیا ہے خواہ وہ 62 ، 67 رہا ہو یا 71 اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ اگر ہم آج اس مقام پر کھڑے رہ کر بات کر رہے ہیں تو اس کا سہرا اگر کسی کو دیا جاسکتا ہے تو یہ ہماری ’تری شکتی‘ کو دیا جاسکتا ہے۔ اس کے بہادر سپاہیوں کو دیا جاسکتا ہے۔ بہت سے بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’اس وقت ہندوستان اور چین کی سرحد پر جو کشیدگی ہے ہندوستان چاہتا ہے کہ یہ ختم ہو ، امن قائم ہو ، یہ ہمارا مقصد ہے لیکن بعض اوقات ایسی ناپاک حرکتیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ مجھے پورا اعتماد ہے اور مجھے یقین ہے کہ کسی بھی حالت میں ہماری فوج ہندوستان کی ایک انچ زمین کو دوسرے ہاتھ میں نہیں جانے دےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے جوانوں سے مل کر میں ہمیشہ بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔ ان کا حوصلہ بہت بلند ہے ، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا ’’حال ہی میں لداخ میں ہند چین سرحد پر کیا ہوا ہے اس کی قطعی معلومات کی بنیاد پرمیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے جوانوں نے جو کردار ادا کیا ہے ، اگر تاریخ لکھی جاتی ہے تو مورخین ان جوانوں کی بہادری کی کہانی سنہری حرفوں میں لکھیں گے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.