دوسرے جی 20 ورچول تجارت اور سرمایہ کاری پر وزرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے درپیش مسائل کے مدنظر فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے پریشانی کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق پیوش گوئل نے سستی قیمتوں پر ادویات، علاج او رویکسین رسائی کو یقینی بنانے کےلیے لچکدار معاہدات پر زور دیا۔
مرکزی وزیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ تشخیص اور طبی حفاظتی ساز و سامان کی آسانی سے فراہمی پر اتفاق کریں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی سرحد کے اس پار ضرورت سے لحاظ سے فراہمی پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے وقت بھارت میں پرسنل پروٹیکشن کٹس تیار کی تیاری کم مقدار میں ہوتی تھی لیکن جب ہم نے یہ دیکھا کہ دوسرے ممالک ہماری ضروریات کی خاطر خواہ تکمیل نہیں کرسکتے تو ہمارے گھریلو مینوفیکچررز نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھایا اور آج ہمارے ملک میں ہر روز تقریباً تین لاکھ پی پی ای کٹس کی تیاری ہورہی ہے۔
پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت بھی کورونا وبا کے علاج کےلیے اور ویکسن کی تیاری کےلیے ساری دنیا کے ساتھ کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے بیماری سے نمٹنے کےلیے 120 ممالک کو طبی سامان فراہم کیا ہے اور اس کے علاوہ دس ملین امریکی ڈالر سے کوویڈ۔19 ایمرجنسی فنڈ بھی تشکیل دیا ہے جس سے پڑوسی ممالک کو فوری طور پر طبی سامان اور انسانی امداد فراہم کرنے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔