ETV Bharat / state

سال کے ابتدا ہی میں گیس سلنڈر کی قیمت میں بےتحاشہ اضافہ

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 11:02 AM IST

دہلی میں بغیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر آج سے 19 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

increase in price of gas cylinders at the beginning of 2020
دہلی میں بغیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر آج سے 19 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جنوری میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر اب 714 روپے میں ملے گا۔ گذشتہ دسمبر میں اس کی قیمت 695 روپے تھی۔

کولکتہ میں اس کی قیمت میں 21.50 روپے، ممبئی میں 19.50 روپے اور چنئی میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں بڑھی ہوئی قیمت کے مطابق جی ایس ٹی میں اضافہ ہوا ہے۔

انڈین آئل کے ذرائع کے مطابق 14.2 کلوگرام غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب نئی دہلی میں ₹ 714 ہے۔ ممبئی میں ، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 665، ، چنئی میں 714 اور کولکتہ میں 725 روپیے ہے۔ ایندھن کے خوردہ فروش ہر ماہ کے پہلے دن سے قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق انڈین آئل پورے بھارت میں روزانہ 30 لاکھ سلنڈرز فراہم کرتا ہے۔

نومبر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک سلنڈر میں تقریبا₹ 76. کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اکتوبر اور ستمبر میں قیمتوں میں ہر ایک میں 15 روپیے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: الوداع 2019: معیشت کی 10 بڑی خبریں

بھارت کے سب سے بڑے ایندھن خوردہ فروش انڈین آئل نے حال ہی میں ایک مہم شروع کی ہے جس میں صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کے لئے ہر بار ری فیل کی فراہمی کے دوران پری ڈلیوری چیک کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈرز کے لئے پری ڈلیوری چیکوں میں سلنڈر وزن کا، ٹینک چیک، والو لیک چیک وغیرہ شامل ہیں۔ یہ چیک ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی کے وقت کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.