ETV Bharat / state

اترپردیش میں شرپسندوں کے حوصلے بلند: سواتی مالیوال - Swati Maliwal, Chairman, Women's Commission

سدکشا بھاٹی کی سڑک حادثے میں موت کے بعد دہلی ویمن کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے اتر پردیش حکومت کے نظام پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

اترپردیش میں شرپسندوں کے حوصلے بلند: سواتی مالیوال

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 8:00 PM IST

ریاست اترپردیش میں بلند شہر کی رہائشی سدکشا بھاٹی کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی، جس کے بعد دہلی ویمن کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے آج اتر پردیش حکومت کے نظام پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

اس دوران سواتی مالیوال نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'یوپی میں شرپسند عناصر کے حوصلے بلند ہیں۔ اس کا ثبوت جب ایک طالب علم اپنے رشتہ دار کے ساتھ باہر نکلتی ہے اور سڑک پر موجود شرپسند عناصر اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران وہ اپنے بچاؤ میں سڑک حادثے کی شکار ہو جاتی ہے ۔

ویڈیو
سواتی مالیوال نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش سے ہر روز جنسی زیادتی کے معاملے سامنے آتے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شرپسندوں پر پولیس انتظامیہ اور حکومت کا کوئی خوف نہیں ہے۔ ہر روز جرائم کے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کرتی ۔

انہوں نے کہا کہ سدکشا ایک ہونہار طالب علم تھی اور بارہویں جماعت میں اچھے نمبرات سے پاس ہونے کے بعد امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی تھی ۔ وہ مطالعے اور تحریری شکل میں اپنے ملک میں کئی چیزوں پر کام کرنا چاہتی تھی۔ سواتی مالیوال نے کہا کہ 'یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس معاملے میں سخت کارروائی کا حکم دینا چاہئے تاکہ ملزمین کو جلد پکڑا جاسکے ۔

سواتی مالیوال نے مزید یہ بھی کہا کہ کئی سارے لوگ سوال کرتے ہیں کہ 'وہ اتر پردیش ، تمل ناڈو یا دیگر ریاست پر کیوں بولتی ہیں لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ریاست کوئی بھی ہو، لیکن ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں، اس ملک کی تمام خواتین ہماری بہنیں ہیں۔ اور اگر ملک کے کسی بھی کونے میں خواتین کے ساتھ کوئی واقعہ درپیش آتا ہے تو میں اپنی آواز اٹھاؤگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.