ETV Bharat / state

دہلی: کورونا کے مریضوں میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:03 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں 29 دن کے درمیان کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دہلی: کورونا کے مریضوں میں اضافہ
دہلی: کورونا کے مریضوں میں اضافہ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں صرف 29 دن میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ ہوگئی اور اسی عرصہ کے دوران ایک ہزار سے زائد مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 2 مارچ کو سامنے آیا تھا اورمتاثرین کی پہلے ایک لاکھ کی تعداد 126 دن بعد یعنی 6 جولائی کو پہنچ گئی تھی۔ وہیں ایک لاکھ سے دو لاکھ کی تعداد ہونے میں 65 دن لگے۔ 9 ستمبر کو دہلی میں 2،011،114 کورونا مریض تھے اور اس کے بعد صرف 29 دن میں 8 اکتوبر کو متاثرہ افراد کی مجموعی 300،000 سے 300833 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران وائرس سے 1015 مریض فوت ہوگئے۔ دہلی میں کورونا سے کل 5653 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسی دوران قومی راجدھانی میں ایک لاکھ سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔ 9 ستمبر کو کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 763 تھی۔ گذشتہ 29 دنوں میں یعنی 8 اکتوبر تک 100185 مزید مریض ٹھیک ہوئے جس کے بعد اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 948 ہوگئی۔

قومی راجدھانی میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85.87 فیصد سے بڑھ کر 90.33 فیصد ہوگئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 1541سے گھٹ کر 23773 سے 23233 ہوگئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.