ETV Bharat / state

Delhi Temperature دہلی میں مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 9:36 AM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اتر پردیش، بہار، بنگال اور مہاراشٹر سمیت شمالی بھارت سے وسطی بھارت تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دہلی میں مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کے درمیان لوگوں کو بدھ کی صبح ہلکی سردی اور دھند دیکھنے کو ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اتر پردیش، بہار، بنگال اور مہاراشٹر سمیت شمالی بھارت سے وسطی بھارت تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ minimum temperature down in Delhi

تاہم کل کئی دنوں کے بعد دہلی میں دوپہر کے وقت سورج نظر آیا۔ اس کے بعد مطلع ابر آلود ہوگیا اور رات میں کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔ بارشوں کے باعث عام لوگوں کو پانی جمع ہونے اور جام کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ کے مطابق دہلی-قومی راجدھانی خطہ آج ابر آلود رہے گا اور کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.