ETV Bharat / state

جامع مسجد مصطفی آباد میں لائبریری کا افتتاح

وید پرکاش نے اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد میں لائبریری قائم کرنا اپنے آپ میں انتہائی قابل تعریف اقدام ہے، اسلام میں تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سات سمندر سے آگے جانا پڑے تو بھی جانے کے لئے کہا گیا ہے، پھر ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ کیوں نہیں دینی چاہئے۔

author img

By

Published : May 17, 2021, 10:01 PM IST

جامع مسجد مصطفی آباد میں لائبریری کا افتتاح
جامع مسجد مصطفی آباد میں لائبریری کا افتتاح

قومی دارالحکومت دہلی کے مصطفیٰ آباد کے علاقے کی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی نے مسجد میں بچوں کے مطالعہ کے لئے ایک لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر نارتھ ضلع کے اے سی پی وید پرکاش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انتظامیہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ لائبریری کا افتتاح کیا۔

جامع مسجد مصطفی آباد میں لائبریری کا افتتاح
جامع مسجد مصطفی آباد میں لائبریری کا افتتاح

وید پرکاش نے اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد میں لائبریری قائم کرنا اپنے آپ میں انتہائی قابل تعریف اقدام ہے، اسلام میں تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سات سمندر سے آگے جانا پڑے تو بھی جانے کے لئے کہا گیا ہے، پھر ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ کیوں نہیں دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری ایسی جگہ ہے، جہاں آپ تنہائی میں بیٹھ کر یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کر سکتے ہیں اور اگر لائبریری مسجد میں ہے تب تو عبادت اور مطالعہ ایک ساتھ کیا جائے گا۔ کامیابی یقیناً آپ کے قدم چومے گی۔ جامع مسجد پبلک لائبریری اپنے آپ میں ایک مثال قائم کرے گی۔ تمام مساجد کی انتظامیہ کو اس سے ترغیب لیتے ہوئے اپنے علاقوں میں لائبریری یا دیگر تعلیم کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے۔ اس کام میں میری کہیں بھی ضرورت ہو میں آپ کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔

وہیں اس موقع پر سہیل سیفی صدر صوفیہ نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ، کوئی بھی ملک، کوئی بھی فرد تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک تعلیم کا معیار بہتر نہ ہو۔ ہمیں ایسی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے جہاں بچے و دیگر افراد مطالعہ کے ساتھ ساتھ پابندی سے نماز بھی ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جامع مسجد کی اس پہل کی وجہ سے ہم معاشرے میں ایک نیا باب لکھنے کی جانب گامزن ہیں اور مجھے یقین ہے کہ معاشرہ اس تبدیلی کو قبول کرے گا۔ لائبریری کی شروعات کرنے میں مولانا عاقل نے بہت محنت کی ہے۔

اس موقع پر مولانا عاقل، حاجی عبد الرحمٰن (صدر جامع مسجد)، محبوب ملک، مولانا سرور، مولانا ارشاد، ڈاکٹر عثمان اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.