اس تناظر میں کچھ دن قبل نوئیڈا میں واقع پارس میرج ہال کومنہدم کیا تھا۔آج راما میرج ہال کو زمین بوس کر دیا گیا۔
نوئیڈا کے سیکٹر 110 میں موجود میریج ہال نوئیڈا اتھارٹی کےسابق افسر برج پال چوہدری کے بیٹے کا ہے ۔اس سے پہلے انکم ٹیکس ٹیم بھی برج پال چوہدری سے ان کے اثاثہ زات اور املاک کے تعلق سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کی اہم شخصیات کے پیسے اس میرج ہال میں لگے ہوئے ہیں۔ انتہائی جدید سہولیات سے لیس اس میرج ہال کو توڑنے کے لیے پولیس کی بڑی نفری سمیت اتھارٹی کی ٹیم پہنچی اور کاروائی کو انجام دیا ۔
برج پال کے بیٹے نے 30 سال کے لیے اس زمین کو لیز پر لیا تھا اور ہر ماہ خطیر رقم بطور کرایہ وصول کیا جاتا تھا۔