کھجوری خاص میں فسادیوں نے فساد بر پا کر دیا۔ جہاں شمال مشرقی دہلی کا حصہ جل گیا ہے۔ فسادیوں نے کچھ اس قدر قہر برپا کیا کہ شمال مشرقی دہلی کا حصہ پوری طرح سے برباد ہو گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں اور دو پہیا گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا ۔
جب کہ عوامی املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بہرحال دہلی پولیس کے شمال مشرقی دہلی کے اندر حالات قابو کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے، جس کے لیے شمال مشرقی دہلی کے اندر پیرا ملیٹری فورس کے ساتھ دہلی پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔
ایسے میں دیکھنے والی بات یہ ہو گی کہ دارالحکموت دہلی کے حالات کب تک معمول ہو پاتے ہیں۔
دارالحکومت دہلی کے اندر ہوئے فساد کی وجہ سے کچھ مارکیٹ کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے اور کہیں کہیں تو پوری طرح سے نقصان پہنچا ہے تو کہیں پوری مارکیٹ ہی برباد کر دی گئی ہے۔ جس کے سبب ہزاروں لوگوں کے روزگار بھی چھن گیے ہیں۔
کل ملا کر دیکھا جائے تو پوری شمال مشرقی دہلی فسادیوں کے قہر سے جل کر راکھ ہو گئی ہے۔ بھارت کا دل کہے جانے والی دہلی کے حالات بدحال ہو گئے ہیں۔ ایسے میں اب دیکھنا ہوگا کہ دہلی میں حالات کب معمول ہوتے ہیں۔