ETV Bharat / state

کورونا کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں سبھی ایجنسیاں: کیجریوال - کورونا

دہلی میں اتوار صبح متعدد علاقوں میں ہوئی تیز بارش اور نئی دہلی میں منٹو برج کے نیچے پانی جمع ہوجا نے سے ایک ڈرائیور کی اس میں پھنس کر موت ہوجانے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس سال سبھی ایجنسیاں کورونا کنٹرول میں مصروف تھیں اور یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں ہے۔

In its fight against coronavirus, Capital has turned a corner: CM Kejriwal
کورونا کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں سبھی ایجنسیاں: کیجریوال
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 11:00 PM IST

کیجریوال نے اس واقعہ کے بعد ٹویٹ کیا ’’منٹو برج سے پانی نکال دیا گیا ہے۔ آج صبح سے ہی میں ایجنسیوں کے رابطہ میں تھا اور وہاں سے پانی ہٹانے کے عمل کو مانیٹر کررہا تھا۔ دہلی میں ایسے اور بھی مقامات پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں بھی پانی جمع ہوا ہے اسے فوری طور پر پمپ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے آگے لکھا،’’اس سال سبھی ایجنسیاں ،چاہے وہ دہلی حکومت کی ہوں یا ایم سی ڈی کی،سبھی کورونا کو قابو کرنے میں مصروف ہیں۔ کورونا کی وجہ سے انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔یہ وقت ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کا نہیں ہے۔ سب کو مل کر اپنی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں۔ جہاں جہاں پانی جمع ہوگا، ہم اسے فوراً نکالنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے پہلے موقع پر پہنچے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جے پرکاش نے اس حادثہ کے لیے دہلی حکومت کو قصوروار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثے اس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک کہ دہلی حکومت اپنا غیر ذمے دارانہ رویہ نہیں چھوڑ دیتی۔ میئر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو اس کی ذمے داری قبول کرنی چاہئے اور متوفی کے اہل خانہ کے لیے امدادی رقم کا اعلان کرنا چاہئے۔حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.