ETV Bharat / state

کانگریس صدر کھڑگے کی جانب سے عمران پرتاپ گڑھی نے اجمیر میں چادر پیش کی

Sultan ul Hind Garib Nawaz۔ 812th Urs of Khwaja Garib Nawaz۔ خواجہ غریب نواز کے 812ویں عرس کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی جانب سے سلطان الہند غریب نواز کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی۔

Imran Pratapgarhi presented the chador on behalf of Congress president Kharge

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 12:07 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر کھڑگے کی جانب سے عمران پرتاپ گڑھی نے اجمیر میں چادر پیش کی۔ دارالحکومت دہلی سے کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا سے ممبر آف پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اس روایتی چادر کے ساتھ راجستھان پہنچے۔ کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے سب سے پہلے چادر پیش کرکے ملک کی خوشحالی، امن وامان، بھائی چارے کی دعا کی اور زیارت کے بعد درگاہ کے بلند دروازے سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا زائرین کے نام بھیجے گئے پیغام کو پڑھا۔ اپنے پیغام میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ میں خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 812ویں عرس مبارک کے موقع پر اپنی اور پوری کانگریس پارٹی کی جانب سے خواجہ کی بارگاہ میں چادر روانہ کرتے ہوئے خود کو بے حد خوش قسمت تصور کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

اجمیر میں عرس کے موقع پر سجائی جانے والی روایتی محفل، قوالی تین طریقوں سے گائی جاتی ہے

چادر پوشی کا یہ حسین موقع ہمارے وطن کی گنگا-جمنی تہذیب، قومی ایکتا، آپسی بھائی چارہ، پیار اور محبت، ادب و رواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اور بھائی چارے کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔ اس موقع پر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر عابد قاضی، ایم ایل اے رفیق خان، امین قاضی، ذاکر حسین، ایم ڈی چوبدار، روبی خان، ڈی سی سی اجمیر صدر وجے جین، سابق وزیر نسیم اختر، انچارج شکیل نواز، معاون انچارج اقبال احمد، انصاف آزاد، اتر پردیش کے انچارج شاکر علی، میڈیا محکمہ کے انچارج سید عدنان اشرف، مہاراشٹر کے انچارج احمد خان، دہلی کے چیئرمین عبد الواحد قریشی، تابش پٹیل، محمود خان، شمیم علوی، نظام دین قریشی، فہیم قریشی اور لیاقت گدی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.