ETV Bharat / state

گرمی میں اضافہ: دہلی سمیت پورے شمالی بھارت میں ریڈ الرٹ جاری

author img

By

Published : May 24, 2020, 11:13 PM IST

محکمہ موسمیات نے گرمی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر دہلی سمیت پورے شمالی بھارت میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

red alert for delhi punjab haryana
دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری

ماہر موسمیات کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ مئی اور جون کے مہینے میں موسم تھوڑا بے رحم ہوجاتا ہے۔ 28 مئی تک کوشش کریں کہ باہر نہ نکلنا پڑے۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت بالکل بھی نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت پورے شمالی بھارت میں گرمی کی لہر کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 28 مئی کی رات تک موسم گرم رہے گا اور زبردست گرمی ہوگی۔ اتوار کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ایسی صورتحال میں جب تک کہ بہت ضروری نہ ہو گھر سے نہ نکلیں۔

ماہر موسمیات کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ مئی اور جون میں موسم قدرے بے رحم ہوجاتا ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اگر اس موسم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری تک بھی پہنچ جائے تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ یہ بالکل معمول کی بات ہے۔ لیکن اپنی طرف سے احتیاط ضروری ہے۔ اس دوران 28 مئی تک کوشش کریں کہ باہر نہ نکلیں۔ خاص طور پر دوپہر کے وقت بالکل بھی گھر مت چھوڑیں۔

سریواستو نے بتایا کہ 28 مئی کی آدھی رات کو ویسٹرن ڈسٹربنس واپس لوٹیں گے۔ ساتھ ہی اپنے ساتھ آندھی اور طوفان بھی لائے گا۔ 29 اور 30 ​​مئی کو دھول بھری آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران ہوا کی رفتار 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اچھی بات یہ ہوگی کہ اس کے بعد موسم قدرے نرم ہوگا۔ گرمی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ماحول میں نمی کی وجہ سے دھوپ میں جلن نہیں ہوگی۔ ہلکی بارش کی وجہ سے اس دوران موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

سریواستو نے کہا کہ اس ہفتے کی شروعات گرمی کی زبردست لہر کے ساتھ ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.